یونیورسٹی آف مالاکنڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ،عمران صاحب استعفا دیں اورگھرجائیں،احسن اقبال
لاہور( 19 مارچ 2021 ، 3:37pm)باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کررہے ہیں،
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کا ذیلی دفتربنانے جارہی ہے،عمران خان صاحب استعفا دیں اورگھرجائیں چوراور ڈاکو کے الفاظ سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں عمران خان مان جائیں آپ کے پاس ٹیم نہیں، عمران خان مان جائیں آپ نےعوام سے جھوٹ بولا،3سالوں میں آپ کی کونسی کارکردگی ہے؟ عمران خان ہم نے چوری کی ہے توثابت کریں عمران خان صاحب مان جائیں آپ کی تیاری اورویژن نہیں تھا،3سالوں میں آپ کی کون سی کارکردگی ہے؟عمران خان صاحب، یونیورسٹی آف مالاکنڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے جس کا آپ نے افتتاح کیا یونیورسٹی آف مالاکنڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے،
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کسان کھادکی قیمتوں میں کمی دیکھناچاہتے ہیں،حکومت اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کا ذیلی دفتربنانے جارہی ہے کل جو گھر مزدوروں میں تقسیم کئے وہ منصوبہ نواز شریف نے1995 میں شروع کیا تھا اور آج جس مالاکنڈ یونیورسٹی میں بلاک کا افتتاح کیا وہ بھی نواز شریف نے2015 میں شروع کیا تھا،مسلم لیگ( ن) کےمنصوبوں پراپنی تختیاں لگاکرطعنے دیتےہیں
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے قوم کو بہترین قیادت کا شعور دوں،ملاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکا ہوں ،انسان صرف اپنے لیے جیے تو اس کا کوئی مقصد نہیں،30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا ہوا،پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے،ادھر تو پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اوراولاد بھی ،ان کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا،