عمارت گری، لوگ مرے، رات کیسے سوئے، کسی کے کان پر جوں رینگی؟ چیف جسٹس کا شدید برہمی کا اظہار

0
36

عمارت گری، لوگ مرے، رات کیسے سوئے، کسی کے کان پر جوں رینگی؟ چیف جسٹس کا شدید برہمی کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل خالد جاوید ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سرکلر ریلوے پر پیش رفت سے آگاہ کریں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سرکلر ریلوے سے متعلق فیصلہ پڑھ کر سنایا،چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی ماس ٹرانزٹ کے نقشے پر عدم اعتماد کر دیا،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اس نقشے میں تو کچھ سمجھ نہیں آرہا، جس طرح کا نقشہ ہے اسی طرح کے کام ہیں،آپ کیوں نہیں سمجھ رہے کراچی کو کس طرح کام کی ضرورت ہے،گرین لائن میں 3سال کس بات کے لگے؟ 3سال میں تو پورے ایشیا کے منصوبے مکمل ہو جائیں، یہ مہینوں کا کام ہے، کیا رکاوٹ ہے جو کام وقت پر پورا نہیں ہوتا؟

حکام نے کہا کہ اگلے سال گرین لائن مکمل ہو جائے گی،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگلے سال کیوں، اس سال کیوں نہیں؟ ٹھیکیدار کو پیسہ اس وقت دیتے ہیں جب آپ کا کمیشن ملتا ہے،ابھی ناظم آباد جائیں کوئی کام نہیں ہورہا،سب سمجھتے ہیں آپ کے معاملات ٹھیک نہیں ،کوئی انسانیت والا عمل ہے، ملک سے محبت ہے آپ لوگوں کو؟ آپ بین اور بانسری بجا رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، ابھی تو مرنے کی گنتی شروع ہو ئی ہے، خدانخواستہ کراچی پورا ہی نہ گرجائے، جس طرح کراچی میں تعمیرات ہوئیں بہت بڑا رسک بنا دیا گیا،آپ لوگوں کو کراچی کا کچھ پتہ ہی نہیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیماڑی کا پل گرنے والا ہے، کچھ احساس ہے؟ اگر کیماڑی پل گر گیا تو کراچی سے تعلق ہی ختم ہو جائے گا،شہید ملت روڑ، کشمیر روڑ، ناظم آباد کا کیا حال کر دیا، کراچی میں یونیورسٹی روڑ تباہ کر دیا،خوبصورت ترین روڑ تباہ کر دیئے ،کل عمارت گر گئی ،رات کو آپ سب سکون سے سوئے ہیں ؟ کس کے کان پر جوں رینگی ؟ جوں رینگنا سمجھتے ہیں ؟ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم ایک ہفتہ تک نہیں سوئی تھی ،

Leave a reply