قصور
کراچی میں سینئر اینکر امتیاز میر کا انتقال ، صحافی برادری نے افسوس کا اظہار کیا، قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ذرائع ابلاغ کے سینئر اینکر پرسن امتیاز میر جو چند دن قبل کراچی کے علاقے کورنگی ملیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، دورانِ علاج نجی اسپتال میں انتقال کر گئے
یہ واقعہ ابتدا میں ٹارگٹڈ حملے کی شکل میں سامنے آیا تھا جس میں مبینہ طور پر دو افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے
امتیاز میر کو حملے کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی گئی
ان کے اہلِ خانہ اور میڈیا ذرائع کے مطابق وہ تقریباً ایک ہفتہ تک علاج رہنے کے بعد چل بسے
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور علاقائی پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم تاحال کسی گرفتاری یا شواہد کے بارے میں حتمی اعلان سامنے نہیں آیا
اس واقعہ پر قصور سمیت مختلف شہروں کی صحافی برادری نے امتیاز میر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ میڈیا پروفیشنلز کے لئے فوری تحفظ کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے
صحافی تنظیموں نے اس واقعے کو آزادیٔ اظہار اور صحافت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے
سندھ حکومت اور متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور تفتیش تیز کرنے کی درخواست کی ہے
صحافی برادری کا کہنا ہے کہ صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا عملی طور پر حفاظتی اقدامات اور مقدمے کی شفاف شنوائی بھی ضروری ہے