محمد پور دیوان اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کا راج

باغی ٹی وی ،محمد پور دیوان(محمد جنید خان احمدانی سے) محمد پور دیوان اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں کا راج ڈپٹی ڈی ایچ او ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کی جانب سے کھلی چھوٹ اور خاموشی سوالیہ نشان محمد پور دیوان شہر اور نواحی علاقوں سلیم آباد، بستی لاشاری، بستی اسراں،جھوک مہار،اڈا قصاب،بستی وجڑ،گیدڑ مار ڈاف،اسلام پور،اڈا چراغ شاہ روف آباد،ریخ باغوالا،بستی بھوہڑ،کلاں پور،ادھی والا،کچی پکی کباڑی چوک،شراں والا کھوکھا،پل شاہ والا و دیگر درجنوں دیہات علاقوں و مواضعات میں عطائی ڈاکٹروں کی دکانیں سرعام ہسپتال بنے ہوئے ہیں جو سادہ لوح بیمار لوگوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ نت نئے تجربے کررہے ہیں انسانی جانوں کے ساتھ دھڑلے سے کھیلنے والے مڈل پاس اناڑی عطائیوں نے موت گھر کھول کر انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے شروع کر رکھا ہے اور بغیر تشخیص پیسے کمانے کے لالچ میں ان عطائیوں کے غلط اعلاج معالجہ سے کئی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور متعدد معذوری کا شکار بھی بن چکے ہیں جبکہ علاقوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے والے بہروپئے عظائیوں سے صاف کرنے کے لیے انکے خلاف محکمہ کے اعلیٰ افسران کی جانب سے بڑے اپریشن کی اشد ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کو ایسے درندوں سے محفوظ بنایا جا سکے ۔ عوامی سماجی علاقائی و شہری حلقوں میں محمد عامر ۔ نذیر احمد ۔ محمد نواز ۔ رحیم بخش ۔ غلام محمد ۔ عطاء اللہ و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب محکمہ ہیلتھ کے اعلی افسران سمیت کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری طور سخت کارروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

Leave a reply