سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے حق میں نہیں ہُوں ، پی ٹی آئی کا ایک اہم رول ہے۔
نواز شریف ملنے بلائیں گے تو جاؤنگا ورنہ نہیں

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری رہنے چاہئے، ملکی مسائل کا حل یہ ہےکہ سٹیک ہولڈر کو آگے کے راستے کا تعین کرنا پڑے گا، ورنہ الیکشن سے کچھ نہیں ہو گا، ملکی معاملات بہتر نہیں ہوں گے، 35 سال سے سیاست میں ہوں، سیاست میں رہوں گا ان حالات میں الیکشن کا قائل نہیں ہوں، جو الیکشن عوام کو تکلیف دے اس کا کیا فائدہ، کیا پیغام لے کر عوام کے پاس جائیں گے؟ میں مایوس نہیں ہوں،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر جماعت اقتدار میں رہ چکی،ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں بلکہ اتحاد میں ہے،سیاسی لیڈر اندر باہر ہوتے رہتے ہیں،پی ٹی آئی اپوزیشن کی بڑی جماعت تھی، یقینا انکا ایک مقام سیاست میں ہے،میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اب کسی میں مشاورت میں شامل نہیں ہوتا، نواز شریف بلائیں گے تو ملنے چلا جاؤں گا، آخری ملاقات لندن میں ہوئی تھی، نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے

Shares: