ان ہاؤس تبدیلی، حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ،آج پاکستانی قوم سے گزارش کرتا ہوں‌ کہ دعا کریں نااہلی کے بادل منڈلا رہے ہیں، اللہ راہ راست پر لے آئے. معاشی بحران قوموں کے لئے زہر قاتل ہوتے ہیں، اس ملک کو نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی چینلجز درپیش ہیں، ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے، انڈیا بھی سازشیں کر رہا ہے.

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں ان بحرانوں سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے،میں جیل میں بیٹھ کر اخبار پڑھتا ہوں ،یہ مکافات عمل ہے، خیبر پختونخواہ کی حکومت کو سپریم کورٹ نے جرمانہ کیا ہے غلط بیانی پر ،ایسی کوئی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ان ہاؤس تبدیلی کی بات جمہوری عمل ہے، حالیہ صورتحال پر زیادہ تنصرہ نہیں کرنا چاہتا، مسلم لیگ ن نے اپنے دروازے کھڑکیاں کھلے رکھے ہیں. نیا پاکستان نظرنہیں آرہالوگوں کوپراناپاکستان بھی نہیں مل پارہا.

حمزہ شہبا زنے مزید کہا کہ ہم نےنظام اورجمہوریت کی خاطرحلف اٹھایا،آج آٹےکےایک تھیلےکےلیےعام پاکستانی سسک رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں کوچھورہی ہیں،

واضح رہے کہ حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سمیت دیگر مقدمات میں گرفتار ہیں، انہیں نیب نے گرفتار کیا تھا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے انکے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد وہ پنجاب اسمبلی پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کی

Shares: