مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

پاکستان کا بھگوڑا عادل راجہ بازنہ آیا، پاکستان دشمنی...

جنوبی وزیرستان ،مسجد میں دھماکہ،جے یوآئی کےضلعی امیر زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی ایک...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

تبدیلی کے مرکز خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا انکشاف

پشاور:تبدیلی کے مرکز، جسے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ تبدیلی کا محور کہتے رہے اسی خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا انکشاف ہوا ہے جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیاسی مداخلت کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں بٹگرام کے سرکاری اسکول ٹیچر کے تبادلے کے خلاف دائر رٹ پر سماعت کے دوران محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

عدالت میں‌ایجوکیشن ڈسٹرکٹ افسر (ای ڈی او) نے مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کے کہنے پر میرا تبادلہ کرایا، عدالت میں ای ڈی او بٹگرام نے بھی فیصلے میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او سے استفسار کیا کہ آپ وزیر کے کہنے پر احکامات جاری کرتے ہیں؟ڈی ای او نے اس پر جواب یا کہ غلطی ہو گئی ہے آئندہ ایسے نہیں کروں گا۔