پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ تیزی،ہلاکتیں بھی زیادہ ہونے لگیں
اسلام آباد:ملک ميں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی، 24 گھنٹوں کے دوران 11 مريض وفات پاگئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک ميں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 624 نئے کيسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا کے 16 ہزار299 ٹيسٹ کيے گئے، مثبت کيسز کی شرح 3.83 فيصد رہی۔
اس سے قبل جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 353 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور صرف ایک مریض کی موت ہوئی تھی لیکن صرف ایک دن بعد اموات کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ کیسز بھی دوگنا بڑھ گئے۔
چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار
پاکستان میں وبا کے آغاز سے اب تک 15 لاکھ 61 ہزار 579 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس وقت 9 ہزار 256 کیسز ایکٹو ہیں، کورونا سے اب تک 30 ہزار 520 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 803 ہے۔
کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد،673 نئے کیسز رپورٹ
دوسری طرف چین میں کورونا وائرس کے وار دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے سیاح مشکل سے دوچار ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق چین کے سیاحتی مقام سانیا جنوبی جزیرے ہینان میں 10 لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ جہاں ایک ہی دن میں 483 کورونا کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جس کے فوری بعد حکومت حرکت میں آئی اور شہر سے باہر جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت بھی بند ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ سیاح اگر جانا چاہئیں تو انہیں سخت پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جس میں ایک ہفتہ کے دوران 5 پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھا نا ہوگی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی تک سیاحوں کو 50 فیصد رعایت کی پیشکش کریں۔
ادھرچین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جانوروں سے پھیلنے والے نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔اب تک شان ڈانگ اورہینان صوبے سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے نمونے حاصل کئے گئے۔
کورونا سے اموات میں اضافہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں اور اس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہیں۔