راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں خواجہ سرا کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے جسے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں خواجہ سرا کو پراسرار ِحالات میں قتل کردیا گیا، خواجہ سرا کر اس کے کمرے میں پھندا لگا کر مارا گیا ہے،
پولیس نے خواجہ سراؤں کے لیے مقرر رہائش گاہ کے انچارج کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم شخص آخری دفعہ مقتول خواجہ سرا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ کل وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن پارک میں مسلح ملزمان نے لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے تفریحی فاطمہ جناح پاک میں دوست کے ساتھ آئی لڑکی کو دو مسلح ملزمان نے لڑکے کے ساتھ اغوا کیا اور اُنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا بعد ازاں ملزمان لڑکی کو اسلحے کے زور پر جنگل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دوست کے ساتھ پارک میں تھی جہاں دو ملزمان نے اسلحے کی نوک پر اُسے یرغمال بنایا اور اُسے جنگل کی طرف لے گئے۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور معاملے کو چھپانے پر زور دیا، اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔ اے ایس آئی تھانہ مارگلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلے گی۔