اب جلد کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی کرے گی ، نئی ٹیکنالوجی نے ہلچل مچادی
تائیوان:اب اپنی جلد کے بارے میںپریشان ہونا چھوڑ دیں، کیونکہ اب ایک جدید ٹیکنالوجی آپ کی جلد کے تمام مسائل حل کرنے میںآپ کی مدد کرے گی ،تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تیار اسمارٹ آئینہ نہ صرف سچ بولتا ہے بلکہ جلدی امراض کے بھید بھی کھولتا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے شاہکار اس آئینے کو ہائی مِرر کا نام دیا گیا ہے جو انتہائی گہرائی اور تفصیل سے ہر روز آپ کے چہرے کا معائنہ کرتا ہے۔ اس کا خاص نظام 8 مختلف طریقوں سے آپ کے چہرے کا جائزہ لیتا ہے۔ اس طرح چہرے کے داغ، دھبے، جھریوں، خشکی، پانی کی کمی، رنگت اور جلد کی ناہمواری کو بھی روکتا ہے۔
حبیب الرحمان نیپال میں نوکری کیلئے انٹرویو کیلئے گئے تھے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے
تائیوان کے ماہرین نے دعویٰکیا ہے کہ ہائی مرر کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ اسے چند ماہ تک استعمال کریں تو اس کے ڈیٹا بیس میں آپ کے جلد کی تفصیلات جمع ہوتی رہیں گی اور اس طرح سافٹ ویئر جھائیوں اور جلد میں دیگر تبدیلیوں کو مسلسل نوٹ کرتا رہتا ہے۔ ہائی مِرر کا سافٹ ویئر کسی جلدی عارضے کی صورت میں لوشن اور کریم کے متعلق بھی مشورہ دیتا ہے۔ اسمارٹ مِرر میں ایلکسا بھی موجود ہے اور آپ ایک جملے سے جلد کے لیے ضروری مصنوعات آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔
اس جدیدٹیکنالوجی کو ایجاد کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرے داغ دھبوں میں کمی و بیشی کو فیصد اور گراف کی صورت میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اسطرح آئی لائنر، بلش، سات طرح کی لپ اسٹک اور آئی لیشز کو استعمال کیے بغیر اسکرین پر ان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
جلد کے حوالے سے اس کا ایک اور فیچر میک اپ اسٹوڈیو ہے جسے استعمال کرکے آپ صرف آئینے میں ہی اپنے چہرے پر میک اپ کرکے دیکھ سکتی ہیں کہ فلاں میک اپ اور لِپ اسٹک لگانے سے چہرہ کیسا دکھائی دے گا؟۔