ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

0
47

لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب سے میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم تھا لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں گیٹ نمبر4 اور عدلیہ کے ذریعے وزراعظم گھر بھیجےگئے۔ ہمیں عدلیہ اور گیٹ نمبر4 کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی وزیراعظم کا احتساب کرنا ہو توجمہوری طریقے سے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا، جس کا بوجھ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچایا، عوام کو مشکلات سے بچایا، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو سیلاب آگیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آب بھی لوگ پریشان ہیں، گلگت بلتستان سے سندھ تک پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا، ہم سب نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہونی چاہیئے لیکن ایسا نہیں ہے، ہم بحالی کے مرحلے میں داخل ہوں گے تو پاکستان کو مثال بنائیں گے، میری اپیل ہے سیاسی ایشوز میں سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان میں جمہوریت کا دفاع کریں گے، ہم کوشش کریں گے نئی نسل کو انتہاپسندی سے بچاسکیں، مذہبی اور سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت ،امریکا اور یورپ میں بھی سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کیاجاہارہاہے، پاکستان میں اسلام آباد کا گھیراو سیاسی انتہاپسندی کے نشانے پر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمہوریت پریقین رکھتی ہیں، عاصمہ آج ہوتیں تو پوچھتیں کہ ڈیل کرکے وزیرخارجہ تو نہیں بنے؟ میں انہیں جواب دیتا کہ بالکل نہیں۔

Leave a reply