پی پی کے زیر انتظام صوبہ سندھ میں لوگ غربت سے تنگ خود کشیاں کر رہے ، میری بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں ، سینتھیا

کراچی :پی پی کے زیر انتظام صوبہ سندھ میں لوگ غربت سے تنگ خود کشیاں کر رہے ، میری بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں ،باغی ٹی وی کے مطابق معروف امریکی صحافی سینتھیا نے سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی طرف سے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ پی پی کے زیر انتظام صوبہ سندھ میں لوگ غربت سے تنگ خود کشیاں کر رہے ، میری بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں ،

ذرائع کے مطابق امریکی صحافی نے یہ بیان پیپلزپارٹی کی طرف سے اس پرسخت تنقید کے بعد دیا گیا ہے، امریکی صحافی سینتھیا نے کہا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہےکہ سندھ میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے اوروہاں کا حکمران طبقے کو اس بات کی پرواہ تک نہیں ہے

 

 

 

امریکی صحافی سینتھیا کہتی ہیں کہ سندھ کے باسیوں کا تو یہ حال ہے کہ ناں تو ان کو صحت کی سہولیات میسر ہیں اورنہ ہی تعلیم کی اورغربت اس قدر بڑھ چکی ہےکہ لوگ بھوک کے مارے خود کشیوں پرمجبورہوگئے ہیں ،حکومتی ارکان عوام کا پیسہ اپنی ذات پرخرچ کرنے کی بجائے عوام پرخرچ کریں تو یہ زیادہ بہترہوگا بجائے اس کے کہ اپنی خامیاں چپھانے کے لیے دوسروں پرکیچڑاچھالا جائے

Comments are closed.