رواں ماہ کن کن ممالک میں سورج گرہن ہوگا؟تفصیلات آگئیں

0
43

لاہور:یورپ، شال مشرقی افریقا، مغربی اور وسطی ایشیا میں منگل 25 اکتوبر کو جزوی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی فلکیات کے مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت اودے نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سورج گرہن ہمیشہ مغربی علاقوں سے شروع ہوتا ہے اور بتدریج مشرق کی طرف بڑھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کیلئے یہ گرہن شمال مغربی یورپ سے آئس لینڈ کے قریب صبح 8 بج کر 58 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوگا، پھر یہ گرہن آہستہ آہستہ شمالی افریقا اور پھر مغربی ایشیا کی طرف بڑھے گا، صبح 11:00 بجے اپنے عروج پر پہنچ جائے گا اور بحیرہ عرب کے وسط میں دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر ختم ہو جائے گا، اس کا سب سے زیادہ 86 فیصد گرہن روس میں دیکھا جاسکے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کیلئے سورج گرہن کا سب سے زیادہ شمالی عراق میں اس کے بعد لیونٹ اور جزیرہ نما عرب کے شمالی حصے میں، پھر مصر اور جزیرہ نما عرب کے جنوبی حصے میں، اور پھر لیبیا، تیونس میں نظر آئے گا۔

اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

بین الاقوامی مرکز فلکیات ابوظہبی میں واقع فلکیاتی سیل آبزرویٹری سے گرہن کی براہ راست نشریات نشر کرے گا اور ان نشریات کو مرکز کے سوشل میڈیا پر مختلف چینلز پر دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین نے گرہن کے وقت براہ راست سورج کی طرف دیکھنے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ ایسا کرنے سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو مستقل اندھے پن تک بھی لے جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سورج گرہن کو دیکھنے کیلئے کچھ فلٹر استعمال کئے جاتے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ محفوظ ہیں، صرف اس لئے کہ فلٹر کے ذریعے سورج کی شعاعیں نقصاندہ نہیں ہیں، استعمال شدہ طبی ایکسرے اور دھوپ کے چشمے بھی غیر محفوظ فلٹرز میں شامل ہیں۔

Leave a reply