ان ڈسٹرکٹ ٹریفک رواں دواں،آؤٹ ڈسٹرکٹ سخت مشکلات،دلہن دلہن ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا
قصور
ضلع بھر میں تعلیمی اداروں سمیت ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے،ان ڈسٹرکٹ سفر جاری،لاہور قصور لیجانے والی اے سی کوچز کی شہریوں سے ڈرامے گیری،لاہور کا کہہ کر مصطفی آباد للیانی سے اسی کرایہ میں واپسی،لوگ سخت پریشان،کنٹینرز لگائے جانے کی وجہ سے دولہا اپنی دلہن کے ہمراہ مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ پر پھنسا رہا،انٹرنیٹ سروس جاری
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
آج ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے ہوئے ہیں اور ان ڈسٹرکٹ سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں جبکہ لاہور سے قصور جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
مصطفی آباد للیانی کے مقام پر کنٹینرز لگا کر راستہ سیل کیا گیا ہے جس کے باعث قصور سے لاہور و دیگر علاقوں میں جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
قصور سے لاہور جانے والی اے سی کوچز نے لوگوں کو لوٹنے کا بازار گرم کیا ہوا ہے راستہ بند ہونے کا پتہ ہونے کے باوجود مسافروں کو لاہور پہنچانے کا کہہ کر کوچ میں بٹھا لیا جاتا ہے اور مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اسی کرایہ میں واپسی قصور لے آتے ہیں
جبکہ مصطفی آباد تک آنے جانے کا سفر محض 26 کلومیٹر ہے اور لاہور کا سفر 60 کلومیٹر ہے
سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی اے سی کوچز والے شہریوں کو پریشان کرکے پیسے کما رہے ہیں
دوسری طرف کل مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث دلہا اپنی دلہا ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا نیز ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے