چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) کارڈیک سنٹر میں سہولیات کا فقدان،ادویات اور لیبارٹری ٹیکنیشن کی تعیناتی خواب بن گئی، دل کے مریضوں نے خوار ہو کر لاہور کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق دس سال قبل خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا کارڈیک سنٹر چونیاں دل کے مریضوں کو سہولیات دینے میں ناکام ریفر سنٹر بن گیا، کارڈیک سنٹر میں دل کے مریضوں کیلئے ایس کے انجیکشن اور دیگر ادویات نایاب ہو چکیں ہیں جبکہ عرصہ دراز سے سنٹر میں موجود لیبارٹری ٹیکنیشن کی بھی تعیناتی نہیں کی جا رہی، سنٹر کے ڈاکٹرز مجبوراً مریضوں کو لاہور ریفر کر رہے ہیں، چھانگا مانگا، الہ آباد، کنگن پور، پتوکی ناصرف ضلع قصور بلکہ ضلع اوکاڑا سے بھی دل کی بیماری میں مبتلا مریض سہولت نہ ملنے کے باعث لاہور جانے پر مجبور ہیں۔ مذکورہ ہسپتال میں ای سی جی، ایکسرے کے علاوہ کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں ہسپتال میں عرصہ دراز سے پڑی ای ٹی ٹی مشین بھی ٹیکنیشن نہ ہونے کے باعث خراب ہونے کا امکان ہے۔ علاقے کی فلاحی، تاجر اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پنجاب سکینڈری اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی او ہیلتھ قصور سے مطالبہ کیا کہ ادویات اور لیبارٹری ٹیکنیشن کی تعیناتی ممکن بنائیں اور کارڈیک سنٹر چونیاں کو دل کی بنیادی مشینری اور جدید سہولیات بھی میسر کی جائیں تاکہ دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
دوسری طرف چونیاں میں ڈائلسیز اور سرجیکل وارڈ کی تعمیر تیزی سے جاری، صحت کارڈ کی سہولت سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی کاوش سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائلسیز اور سرجیکل واڑز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،امپورٹڈ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور مشیر صحت ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کے صحافیوں صابر چوہدری ،اعظم ظفر،حافظ وحید اشرف، ساجد چوہدری،عرفان شعیب ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صحت کارڈ منصوبہ سے لاکھوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی کاوش سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چالیس بیڈ پر مشتمل ڈائلیسز اور سرجیکل واڑز کا منصوبہ جلد مکمل پایا تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے تحصیل چونیاں کے سینکڑوں مریضوں کو فائیدہ پہنچے گا ڈاکٹر عظیم الدین نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خاں کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا امپورٹڈ سرکار نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور اپنے کیسز ختم کروانے پر توجہ دے رہی ہے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئیے عمران خاں کی قیادت ضروری ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام دو تہائی اکثریت سے عمران خاں کو کامیاب بنائے گی
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved