اسلام آباد – پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے زیرِ اہتمام ازبکستان ایئرلائن کی اسلام آباد سے تاشقند کے لیے براہ راست پرواز (HY466) کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جو پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان فضائی روابط کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
افتتاحی پرواز ایک بجکر نو منٹ پر 126 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی۔ چیک ان زون ون میں کیا گیا، جسے خوشنما غباروں اور تہوار جیسی سجاوٹ سے سجایا گیا تھا۔تقریب میں ازبکستان، تاجکستان، قازقستان اور آذربائیجان کے معزز سفرا نے شرکت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر/ایئرپورٹ مینیجر، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، اور ازبکستان ایئرلائن کے کنٹری منیجر بھی موجود تھے۔معزز مہمانوں نے اسٹینڈ نمبر تین پر مسافروں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اور لاؤنج ( اے فائیو) کے میں کیک کاٹنے کی رسمی تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی عالمی فضائی شراکت داری کے فروغ اور عالمی معیار کی مسافر خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔