ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باباگورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
بابا گرونانک یونیورسٹی میں کلاس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد سابقہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت ڈپٹی کمشنر احمر نائیک، ڈی پی او سردار موارہن خان،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد افضل سمیت ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تقریب میں وکلائ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلباءوطالبات کی کثیر تعداد میں شرکت سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے *بابا گورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کاباقاعدہ افتتاح کیا
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن و نعت رسول ﷺ سے کیا گیایونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی گئی سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا بابا گورونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب یونیورسٹی کے قیام پر اہل ننکانہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں یونیورسٹی کے قیام سے علاقے کی قسمت بدل جائے گی یونیورسٹی میں ہزاروں طلباءبالخصوص طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی باآسانی فراہمی یقینی ہوگی بابا گورونانک کےنام سے یونیورسٹی بنوانا میرا خواب تھا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بارہ اضلاع میں یونیورسٹیاں منظور کی گئیں
باباگورونانک یونیورسٹی میں سب سے پہلے کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ اعجاز احمد شاہ آج اپنا اور اہل علاقہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھ کر دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں علاقے میں تعلیمی میدان میں ترقی ہمارا مشن ہے۔ پڑھی لکھی ماں سے معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ علاقے کی ترقی کے لیے مزید منصوبے شروع کئے جارہے ہیں پنجاب میں سب سے پہلے صنعتی زون کے قیام کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ صنعتی زون کے قیام سے ایک لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے
ننکانہ صاحب:107 ایکڑ پر یونیورسٹی منصوبے پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی۔ڈپٹی کمشنرننکانہ احمر نائیک یونیورسٹی کے قیام سے پندرہ ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گےآئندہ سال یونیورسٹی میں کلاسسز کومنتقل کردیا جائے گا
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved