ڈی آئی خان : سیلاب سے متاثرہونے والی CRBC نہر کا افتتاح وفاقی وزیرخورشید شاہ کریں گے

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل )ضلعی صدر پی پی پی وامیدوارصوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کاانعقاد، وفاقی وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی کی خصوصی کاوشوں کی بدولت اوروفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی خصوصی دلچسپی سے سیلاب میں متاثرہونے والی CRBCنہر کا افتتاح کیاجائے گا، وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی فنڈز سے تعمیر ہونے والی سی آربی سی نہرکا وفاقی وزیرخورشید شاہ اپنے دست مبارک سے افتتاح کریں گے ، وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی کی خصوصی دلچسپی کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر اوروفاقی وزیر مملکت محمد علی باچا بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارضلعی صدرپی پی پی اورامیدوارصوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرمملکت فیصل کریم خان کنڈی کی کاوشوں کی بدولت وزیراعظم پاکستان کے خصوصی فنڈز سے سیلاب سے متاثرہ سی آربی سی نہرکی تعمیر ومرمت کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اپنے دست مبارک سے کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سی آر بی سی نہر ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے منظوری دے کر عظیم حسان کیاتھاجبکہ وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم خان کنڈی کی کاوشوں کی بدولت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے پی آئی اے آفس کھولنے کی منظوری، پی آئی ڈی آفس کاقیام، پی ٹی وی آفس، اے پی پی آفس دوبارہ دکھول دیے گئے ہیں ۔ضلع صدرپی پی پی وامیدوارصوبائی اسمبلی ملک فرحان افضل دھپ نے کہاکہ پی پی پی غریب کسانوں کی جماعت ہے جس کا ملکی معیشت میں اہم کردارہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیرمملکت کے کسانوں زمینداربھائیوں کی مشکلات دورکرنے کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھایاہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

Leave a reply