ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)پی آئی ڈی ڈیرہ دفتر کے افتتاح کے بعد وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی پریس ٹاک
وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی آئی ڈی کو پچھلے ادوار میں بند کیاگیا تھا جسے اب دوبارہ بحال کردیا گیا ہے،ڈیرہ کی صحافی برادری کیلئے اچھا شگون ہے،
ان کا کہنا تھا کہ چند دن مین نگران حکومت کا قیام ہونے جارہاہے،امید کرتے ہیں کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں گے،سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے بھگانا نہیں چاہئے ، عوام کے ووٹ کی طاقت سے جو بھی حکومت آئے اسکو ویلکم کریں گے،عوام جس کو ووٹ دے ہمیں اسکو قبول کرنا چاہئے

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ میں 11ڈائنامک سنٹرز کا افتتاح کرچکے ہیں،ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں،ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے پینالہ میں انٹرچینج نہیں بنی جو افسوسناک بات ہے،کے پی 23 فیصد ٹیکس ادا کررہا ہے، ظالمانہ ٹیکس کی پرزور مذمت کرتے ہیں

ان کاکہناتھا کہ جس سیپڈ سے وزیراعظم نے تختیاں لگائی ہیں انکا فنڈز جاری کئے جائیں ،یہ وعدے سیاسی نہ ہوں ورنہ ہم ہر موقع پر آپکو یاد دلائیں گے
جہاں نادرا افس ہیں وہاں پاسپورٹ آفس کھولے جائیں گے

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ سیٹ ایڈجسمنٹ کرے، ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر سیٹ پر الیکشن لڑیں،اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو ہی ہوگا،نگران وزیراعظم پر اختلاف سیاست کا حسن ہے،ہماری کوشش ہے کہ انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں ، پی پی کی کوشش ہے ہے کہ 23 میں الیکشن ہو جانا چاہئے

پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگانی چاہئے انہیں الیکشن لڑنا چاہئے،جو شخص 9مئی کے واقعات میں ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہئے، ہمیں پچھلے سیاسی اختلافات ختم کرکے اگے بڑھنا چاہئے

ہماری عدالتیں کو صحیح ڈگر پر چلنا چاہئے تاکہ عوام کو انصاف ملے، عوام کا جو حق بنتا ہے اسے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے، ہم پی ٹی آئی کے تحصیل ممبر کی جیت پر مبارکباد دیتے ہیں، سیاسی جماعتوں ہمیشہ سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی آٸی ہے

Shares: