راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس ) گذشتہ دو ہفتوں سے عنایت آباد کالونی ٹھیڑی روڈ نزد مدرسہ میر عالم گبول اور اس کے علاوہ شہر کے دیگر کئی مقامات پر سیوریج کا پانی ٹہرا ہے. جس کی وجہ سے نظام زندگی اور دیگر معمولات درہم برہم ہیں. نہ کوئی نماز کے لیے جا سکتا ہے اور نہ کوئی ضرورت کا سامان لینے, بچوں کو سکول آنے جانے میں بے حد مشکل کا سامنا ہے, زندگی قیدیوں کی سی ہو گئی ہے. عوامی حلقوں کاکہناہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈپٹی کمشنر صاحب،اسسٹنٹ کمشنر صاحب، C.E.O میونسپل کمیٹی یاپھر ٹی ایم اور ٹھیکیدار دار ؟ متعدد بار درخواست دینے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کھڑے پانی کی وجہ سے ہم آلودہ زدہ ماحول میں رہ رہے ہیں جہاں نالیوں کا گندا پانی ہے, بدبو ہے,گندگی کی وجہ بیماریاں پھیل رہی ہیں, مچھر بڑھنے سے لوگ ملیریا کا شکار ہو رہے ہیں ۔انتظامیہ فی لفور نوٹس لے لیکرعوام کو رلیف دیں-
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








