ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کا ضلع مظفر گڑھ جتوئی میں دوخواتین اور بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس۔ڈی پی او سے رپورٹ طلب ۔ ڈی پی او مظفر گڑھ کا فوری ایکشن ۔ مقدمہ درج کرکے ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری گرفتار کرلیا گیا ۔
باغی ٹی وی رپورٹ.تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے ضلع مظفر گڑھ تحصیل جتوئی تھانہ جتوئی کی حددود میں دوخواتین اورایک ڈیڑھ سال کے بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ جس میں خواتین اور بچے کاچہرہ ،بازو اور ہاتھ بری طرح سے جھلس گئے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو ملزم کی فوری گرفتاری اور متاثرین کی فوری دادرسی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں ۔

ملزم کی گرفتاری کےلیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کرکے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ڈی پی او مظفر گڑھ نے آر پی او کے نوٹس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزم محمد اصغر پہلوان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزم کو خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

Shares: