گوجرخان ،باغی ٹی وی (شیخ ساجد قیوم نامہ نگار)شہر اور قرب وجوار میں آئے روز چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں شہریوں میں شدید عدم تحفظ کا احساس پولیس ڈاکو راج کے سامنے ناکام گوجرخان سرکل کی پولیس نہ جانے کون سی ڈیوٹی اداکررہی ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تھانہ گوجرخان تھانہ جاتلی تھانہ مندرہ کے علاقوں میں چوری ڈکیتی راہزنی کی بیسیوں وارداتیںہو چکی ہیں مگر پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام رہی گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران درجن سے زائد پے درپے وارداتیں پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں گوجرخان میں کراچی طرز کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جہاں جی چاہتا ہے گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں
سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ مطالبہ کیا ہے

Shares: