فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

1970 سے 2000 کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی رکی رہی
0
39
fedral minister

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیشنل امیچورفلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے ہائی اچیورز سے خطاب میں کہا کہ نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہورہے ہیں، 1970 سے 2000 کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی رکی رہی-

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2000 کے بعد فلم انڈسٹری میں ترقی کا سفر شروع ہوا، بڑے میڈیا ہاؤسز نے فلمیں بنائیں جس سے انڈسٹری بحال ہونا شروع ہوئی، سنیماگھر نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں مزید ترقی نہیں ہورہی اور ملٹی اسکرین سینما مہنگے ہونے سے عام عوام کا فلم دیکھنا چیلنج بن چکا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

سمندری طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے، فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا، آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سنیما اور پروڈکشن کے آلات کی درآمد پر ٹیکس زیرو ہے،کارپوریٹ سیکٹر فلم کیلئے رقوم فراہم کرے گا تو ٹیکس کریڈٹ لیا جاسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلم میکنگ کے اندر کنٹری بیوشن یا فنڈ فراہم کرنے پربھی ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا، حکومت پاکستان کا فلم فنانس فنڈ شروع ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نے 2 ارب روپے کے فلم فنانس فنڈ کا اعلان کیا ہے اور حکومت فلم، ڈاکیومنٹری اور ڈرامہ تیارکرنے پر فنڈز فراہم کرے گی، سنیما گھروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس فری کیا گیا ہے پاکستان کے بیانیے کو صرف اسکرین ٹورازم سے فروغ دیا جاسکتا ہے، فلم کے شعبے میں 5 سے 10 سال کیلئے بہت سی مراعات دی گئی ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 27 کارکن گرفتار

دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں …

Leave a reply