اوکاڑہ : نااہل ، بے حس حکومت نے عوام کی رہی سہی کمر توڑ کے رکھ دی -مہر عبدالستار

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 186مہر عبدالستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے فی لیٹر اضافہ جو ہماری تاریخ کا سب سے بڑا یکمشت اضافہ کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کردی ہے،نااہل اور بے حس حکومت نے عوام کی رہی سہی کمر توڑ کے رکھ دی ہے،انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان کو کس طرف لے جارہے ہیں پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں مہنگائی حد سے زیادہ بڑھتی جا رہی ہے روزانہ کا سفر کرنا اب ہر کسی کے بس کی بات نہیں رہی،مہنگائی کا شور مچا کر حکومت میں آنے والوں نے عوام پر مہنگائی بم گرا دیا،مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والے بتائیں اب اس بم کا کیا کرنا ہے؟امپورٹڈ سرکار نے غریب عوام کو کچل ڈالا ہے ملک مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس وقت ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل جلد از جلد انتخابات سے ہی ممکن ہے۔

Leave a reply