اوکاڑہ :ڈی پی ایس کی فیس میں 500 روپے اضافہ بچوں کے والدین کا شدید احتجاج

اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ چلنے والے ڈی پی۔ایس سکول نے بھی فیسیں بڑھا کرعوام کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہر طالب علم کی فیسں میں 500 روپے اضافہ بچوں کے والدین کا شدید احتجاج ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور فیس میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بتایا گیا ھے

ڈسٹرکٹ پبلک سکول جو کہ گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ طالب علموں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا چلا آرہا ہے اور ماہانہ فیس کم ہونے کی وجہ سے کم آمدنی اور تنخواہ دار طبقے کے بچے بھی ایک اچھے ادارے میں زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے چلے آرہے ہیں مگر اب اس ادارے نے بھی فیسوں میں اضافہ کرکے کم آمدنی والے والدین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف ڈی پی ایس سکول کو تعلیم کے فروغ کے لئے خطیر رقعم کے فنڈ دیئے جاتے رہے ہیں اور اب ان فنڈ زمیں خاطر خواہ کمی کر دی ہے جس کی وجہ اس کا بوجھ فیسوں کی مد میں طالب علموں پر ڈالا جا رہا ہے

مہنگائی میں پسے سفید پوش والدین کو اب بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا مشکل ہو گیا ہے ڈی پی ایس سکول میں زیرتعلم بچوں کے والدین نےشدید احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے نوٹس لیتے ہوئے بڑھائی گئی فیسوں کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply