اوچ شریف:دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

شفٹ وائز عملے کو بھی 24 گھنٹے چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، سیلابی پانی شمس آباد، وزیر آباد سمیت متعدد مواضعات میں رہائشی علاقوں کے قریب پہنچ گیا، تحصیل احمد پور شرقیہ کے مضافات بیٹ کے علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں دریا برد ہوگئی ہیں،جبکہ باقی ماندہ فصلوں کو بچانے کیلئے مقامی کاشتکار زمیندارہ بندوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،

تحصیل انتظامیہ کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیمیں نشیبی علاقوں میں مصروف عمل ہیں ریسکیو ترجمان کے مطابق نشیبی علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے 24 مواضعات میں ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے اور اب تک 30000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ تحصیل بھر میں پانچ ریلیف کیمپ جن میں سے دو ماڈل ریلیف کیمپ فعال ہیں جہاں خیمہ بستی، میڈیکل اور وٹرنری کیمپس میں ادویات فراہم کر دی گئی ہیں

شفٹ وائز عملے کو بھی 24 گھنٹے چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے ریلیف کیمپس میں مویشیوں کے چارے کا بندوبست کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے ، جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پانچ فلڈ بوٹنگ پوائنٹ بھی فعال ہیں ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور تحصیل انتظامیہ کی زیر نگرانی فرائض کی انجام دہی کیلئے تیار ہیں

Leave a reply