اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )ادویہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عام آدمی کیلئے علاج کرانا مشکل ہوگیا
انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انسولین کی نئی قیمت 2550 سے 3000روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245سے بڑھا کر 280تک پہنچا دی گئی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب مریضوں کی بڑی تعداد کو دوا کی مقدار کم کرنے یا علاج چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کی سب سے زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔ بعض اوقات دوا نا ہونے کے باعث جان کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہریوں زاہد رجب علی محمد دلشاد نواز افضل مہر خلیل احمد مدنی خان محمد دین محمد قاسم حفیظ خان چانڈیہ ظفر علی خان عرفان ارشد کاکہنا ہے کہ ا دویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے علاج کروانا اب اور بھی مشکل ہوجائے گاادویات پہلے ہی مہنگی ہیں ، مہنگائی کے باعث ہر روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ، اسی طرح نزلہ، زکام، کھانسی سمیت شوگر، بلڈ پریشر اور دیگربیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث بیمار آدمی کے لیے ادویات کی خریداری بھی مشکل ہو چکی ہے،ان کاکہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو روکنے اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کے ساتھ ادویات کی قیمتوں پر سبسڈی دینے کے اقدامات اٹھائے تاکہ غریب آدمی کم سے کم پیسوں میں اپنا علاج کروا سکے۔ زندہ رہنے کے لئے بیماری کی صورت میں ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جن کو خریدنا عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے۔ان کاکہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب کی کمر توڑکر رکھ دی ہے رہی سہی کسر مہنگی ادویات نے نکال دی ہے حکومت کو چائیے کہ وہ ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ غریب آدمی کو ریلیف مل سکے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی غریب مزدور دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے پر مشتمل ہے جو مہنگا علاج کرانے سے قاصر ہےانھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے

Shares: