نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منائی گئی، جہاں ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے ہائی کمیشن کے چانسری لان میں پرچم کشائی کی۔

تقریب میں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جبکہ سعد احمد وڑائچ نے آزادی کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسے خداوند کریم کی عظیم نعمت قرار دیا۔یومِ آزادی کی اس تقریب میں ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور ان کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

بیروت میں بھی پاکستان کی 78 ویں سالگرہ منائی گئی، جہاں سفیر پاکستان سلمان اطہر نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام نے بھارتی تکبر کو خاک میں ملایا اور لبنان کو بھی احساس ہے کہ طاقتور فوج ملکی سالمیت کے لیے ضروری ہے۔بیروت کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سفارتی عملہ اور لبنانی شہریوں نے شرکت کی۔

یوم آزادی پر مرکزی مسلم لیگ کی تقریبات،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار

Shares: