بھارت میں پاکستانی ڈرامے”تیرے بن” کا ریمیک بنانے کا منصوبہ

اداکارہ ایکتا کپور تیرے بن کا ریمیک بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں
0
201
showbiz

لاہور: پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ تیرے بن‘ کا ریمیک بھارت میں بنائے جانے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: بھارت میں شہرت پانے والے ڈراموں میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ بھی شامل ہے جوکہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ممالک میں بھی بےحد پسند کیا گیا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کی ٹیلی ویژن کوئین سمجھی جانے والی اداکارہ ایکتا کپور تیرے بن کا ریمیک بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

جیکولین کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایکتا کپور نے مقبول پاکستانی ڈرامے تیرے بن کے ریمیک کی تیاری کیلئے کلرز ٹی وی کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے،تیرے بن کے بھارت میں ریمیک کے حوالے سے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ مبینہ طور پر ایکتا نے اس پروجیکٹ کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا ہے، ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی ‘تیرے بن’ ہی رکھیں گی ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ریمیک بھارت میں جولائی 2024 تک لائیو ہونے کا امکان ہے۔

معروف پاکستانی گلوکار امجد پرویز انتقال کر گئے

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے دعوے پر متعدد شائقین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایکتا کے فیصلے کو غلط قرار دیا، شائقین کا ماننا ہے کہ تیرے بن کی مقبولیت کی وجہ پاکستانی اداکار اور ان کے درمیان پائی جانے والی انڈر اسٹینڈنگ ہے، ایکتا وہ کردار کہاں سے لائیں گی؟۔

بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں ایک خاص شہرت حاصل کررہے ہیں، اب بھارتی اداکار اور پروڈیوسرز بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، چند بھارتی اداکاراؤں نے تو پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

Leave a reply