آئی سی سی ورلڈ کپ 2023:بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لئے 257 رنز کا ہدف دے دیا،بنگلہ دیشی ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 256 رنز سکور کئے .سب سے زیادہ سکور لیتن ڈاس نے 66 رنز کئے،
بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی آوٹ، 28 اوورز میں ٹیم نے 138 رنز بنائےہے،
پہلی وکٹ 94 رنز پر گر گئی،بنگلہ دیشی ٹیم اب تک 15 اوورز کا میچ کھیل چکی ہے,حسن تمیم 51 رنز بنا کر بولڈ ہوئے،
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا، کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں17 واں میچ آج بھارت اوربنگہ دیش کے درمیان پونے میں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے .
ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کرے گے،اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم ہی پہلے کھیلنے کا فیصلہ کرتے.
بنگلہ دیش کے کپتان شکیبالحس انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے میچ میں شامل نہیں لہذا انکی جگہ نجم الحسن شانتو کپتانی کریں گے، ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نجم الحسن شانتو نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کراوڈ ہمیں سپورٹ کرے گا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ چوتھا میچ ہوگا۔ ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک جتنے بھی تین میچ کھیلے ہیں ان میں اپنے حریف کو شکست دی ہے۔ اپنے پہلے میچ میں، ہندوستانی ٹیم نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی
8 اکتوبر 2023 کو۔ اپنے دوسرے میچ میں بھارت نے 11 اکتوبر 2023 کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کو 8 وکٹوں سے (90 گیندیں باقی رہ کر) شکست دی۔ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں تیسرے میچ کے دوران بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی.
اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 7 اکتوبر 2023 کو دھرم شالہ کے اسٹیڈیم میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں ایک بار پھر، بنگلہ دیش کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 اکتوبر 2013 کو 137 رنز سے شکست ہوئی۔ جبکہ تیسرے میچ میں، نیوزی لینڈ نے 13 اکتوبر 2023 کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی.
انڈیا ممکنہ الیون
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج
بنگلہ دیش ممکنہ الیون
تنزید حسن، لٹن داس، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن (کپتان)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم (وکٹ)، مہدی حسن میراز، محمود اللہ، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان