بھارتی صدر کے آبائی گاوں کی حالت کیسی؟ جان کر ہوں حیران
بھارتی صدر کے آبائی علاقے کی حالت زار پر علاقہ مکین اپنے صدر کے خلاف پھٹ پڑے کہا بھارت کا صدر لیکن گاوں کی سڑکیں کچی ، پینے کا صاف پانی نہیں، ہم ایسے صدر کو کیا کریں جو اپنے علاقہ کے مسائل حل نہیں کروا سکتا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند کا آبائی علاقہ اترپردیش کے ضلع کانپور کا گاوں پرونکھ ہے جس کی حالت زار پر وہاں کے مکین آج بھی ماتم کر رہے ہیں، رام ناتھ کووند کےصدر کی کرسی پر ہونے کے باوجود ان کا آبائی گاوں مسائل کا گڑھ ہے ، بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے آبائی گاوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ رام ناتھ کووند صدر بن گئے لیکن زیادہ تر سڑکیں آج بھی کچی ہیں ،کسی نے ان سڑکوںپر توجہ نہیں دی، راستے ٹوٹے ہوئے ہیں، جن کی مرمت کا کوئی کام نہیں ہوا.
بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے گاوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صدر کے آبائی گھر کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام جاری ہے لیکن گاوں کے مسائل کو کسی نے دیکھا. گاوں میں پانی کی قلت ہے، صاف پانی اکثر دستیاب نہیں ہوتا، بھارتی صدر کے گاوں کے مکین صدر سے مایوس ہو چکے ہیں ، انکا کہنا ہے کہ یہاں صرف بجلی کیصورتحال بہتر ہوئی ہے، لیکن بجلی تو پورے اترپردیش میں بہتر ہوئی.
بھارتی صدر کے گاوں میں ایک ہی طبی مرکز ہے جو ہمیشہ بند رہتا ہے اس کے خلاف بھی مکینوں نے احتجاج کیا ہے.