بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل
بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے
ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی فوج کا افسر چینی فوج کے سامنے ترلے منتیں کر رہا ہے، چینی فوج کے اہلکار غصہ میں بات کر رہے ہیں بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ہمیں مت مارو ہم واپس جا رہے ہیں. ہماری گاڑیوں کو تباہ نہ کرو یہ غلط ہے،
خلاصہ ۔۔ بھارتی فوج کا چینی فوجیوں کے سامنے بیان۔۔ بھائی ٹھوکو تو مت 🙏🏻جیسے ہمیں ہماری گاڑی کو ٹھوک رہے ہو یہ غلط ہے ۔ٹھیک ہے ہم جا رہے ہیں لیکن پلیز ہمیں مارو مت'🤷🏻♀️ انکی ساری بہادری صرف مظلوم کشمیریوں اور انڈین مسلمانوں کے لیے ہےhttps://t.co/CCRw8SKJEn
— Mona Khan (@mona_qau) May 13, 2020
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس سے بھارتی فوج کی بہادری سامنے آ چکی ہے ، بھارتی فوج کا اہلکار ویڈیو میں مسلسل منت سماجت کر رہا ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل سکّیم میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ دونوں طرف سے کافی تناؤ اور لڑائی ہوئی ہے جس کے دوران دونوں ممالک کے فوجی بھی زخمی ہوئے بعد ازاں مداخلت اور مذاکرات کے بعد تصادم ختم ہوا.
بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ جب بھی اس طرح کا کوئی تنازعہ ہوتا ہے تو دونوں قوتیں پروٹوکول کے مطابق اس کو حل کرتی ہیں۔یہ واقعہ پاک چین سرحد سے متصل سکّیم سیکٹر میں نکولہ کے قریب پیش آیا۔
اس اشتعال انگیزی کا جواب چینی فوجیوں نے دفاعی انداز میں دیا اور ہر قسم کے جارحانہ اقدامات سے گریز کیا، جس کے باعث سرحدی معاملات خراب کرنے کی بھارتی کوشش اپنی موت آپ مر گئی۔ مطابق سرحدی جھگڑے میں دونوں اطراف کے کم و بیش 150 فوجی موجود تھے۔