اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار کی ریکارڈ سطح پر بند

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہ
psx

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار رہی۔

باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 13 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3377 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 180 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں 463 کمپنز کے 64 ارب 39 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 45 کروڑ شیئرز کے سودے کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1913 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 11 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہےدوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments are closed.