اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 154,000 کی سطح عبور کر گیا-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جبکہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا،بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 154,211 کی سطح پر پہنچ گیا۔
سب سے زیادہ دلچسپی سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے حصص میں دیکھی گئی، انڈیکس کو سہارا دینے والے بڑے حصص میں اے آر ایل، حبکو، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور این بی پی شامل رہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ رواں سال میں 30 فیصد اور گزشتہ 2 برسوں میں تقریباً 4 گنا بڑھی ہے، توقع ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے منافع میں 8 تا 10 فیصد اضافہ ہوگا اور ڈیوڈنڈ ییلڈ بھی 8 فیصد رہے گی،تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ کمزور معاشی حالات یا ماحولیاتی چیلنجز اس رجحان کو متاثر کر سکتے ہیں۔
گزشتہ روز یعنی جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 152,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
پاک بحریہ کے ڈی جی پی آر کموڈور احمد حسین کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی