کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ایک تاریخی دن رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی،کاروبارہ ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 726 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 45 ہزار814 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اگست کے 4 کاروباری دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5697 پوائنٹس بڑھ چکا ہےبازار میں آج 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طےہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے ہوگئی ہےمارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست کے 4 کاروباری دنوں میں 640 ارب روپے بڑھ چکی ہے، گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 43 ہزار کی حد عبور کی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔