انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں ۔

باغی ٹی وی: فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس سٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ایبٹ آباد میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں تھانہ مانگل کی حدود تریڑی میں مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا جبکہ خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جاں بحق ہوگئیں،ملبے تلے دبے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے جاں بحق ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔

Shares: