بھارت، احمد آباد ایئر پورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے میں 242 مسافر سوار تھے
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے احمد آباد ایئر پورٹ سے پرواز بھّری جس کے بعد ایئر پورٹ کے قریب ہی گر کر تباہ ہو گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز برمنگھم جارہی تھی، طیارہ رہائشی علاقے میں گرا۔ طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔ ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 نے احمد آباد سے لندن کیلیے اڑان بھری تھی۔ طیارہ ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر گیا،جائے حادثہ سے دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ امدادی ٹیمیں فوراً حرکت میں آئیں۔ فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے فوری طور پر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر ایئر انڈیا کا تھا، تاہم حکام کی جانب سے اس کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔ احمد آباد ایئرپورٹ حکام اور سول ایوی ایشن کے ذمہ داران واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تمام احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔