امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں اور دعا کی کہ ان کا مستقبل طویل اور مضبوط ہو۔
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایسا لگتا ہے بھارت اور روس گہرے، تاریک ترین چین کے ہوگئے ہیں، خدا کرے ان کا مشترکہ مستقبل طویل اور مضبوط ہو۔‘‘ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور روس صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چین کے قریب ہوگئے ہیں، جو امریکا کی نئی دہلی اور ماسکو سے دوری کو نمایاں کرتا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے ٹرمپ کے اس بیان پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ بیجنگ اور ماسکو کے نمائندوں کا ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس منعقد ہوا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مودی اور پیوٹن کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے شی جن پنگ کی جانب بڑھتے اور بعد ازاں تینوں رہنماؤں کو ایک ساتھ کھڑے دیکھا گیا۔
اے پیغمبرﷺ! تیری عمر مقدس کے ہر لمحہ حیات پہ سلام