پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کا یہ دعوے کہ آپریشن سندور ابھی بھی جاری ہے ،شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے،پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد ٹرمپ سے جنگ بندی کی بھیک پاکستان نے نہیں بھارت نے مانگی تھی،مودی کی سازشوں کا انجام بھارت کی بدترین سیاسی اور عسکری ناکامی کی صورت میں سامنے آیا ،پاکستان نے آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، جس نے بھارتی جارحیت کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ مودی سرکار کو عالمی منظرنامے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مرتبہ تسلیم کیا ہے کہ جنگ بندی کی درخواست مودی سرکار نے خود کی، اور یہ بھی ان کے الفاظ ہیں کہ اس جنگ کے دوران پانچ طیارے مار گرائے گئے۔ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی فتح ہے، جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے،مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ اپنی دہشتگردی اور جنگی جنون کو روکے، ورنہ پاکستان کی جانب سے اس کے جواب میں مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ،پاکستانی قوم کسی بھی بھارتی اقدام پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارتی دہشتگردی، جارحیت اور جنگی جنون کا سنجیدگی سے نوٹس لے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،
خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار اب رسوائی دیکھ رہی ہے،ایک طرف بھارت میں اپوزیشن مودی سے جواب مانگ رہی ہے تو وہیں عالمی دنیا پاکستان کی فتح کے گیت گا رہی ہے، مودی میں ہمت ہے تو ٹرمپ کے دعووں کی تردید کریں،بھارت کی جانب سے کوئی بھی سازش یا شرارت بھارت پر ہی بھاری پڑے گی،پاکستان نے بھارت کا خطے کا ٹھیکیدار بننے کا خواب خاک میں ملا دیا،