وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے حالیہ بیانات کو "کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھوکھلی باتوں سے بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ عیاں ہے، اور اس بار بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں یاد دلایا کہ مئی میں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے، جس کے نتیجے میں بھارت کو فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے مطابق اس جنگی اسکور کا نتیجہ 0-6 رہا۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی قیادت کی مایوسی اور عوامی رائے کے حکومت کے خلاف جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے گروپ کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، اور اب ان کے بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ شدید دباؤ میں ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کی تو اس بار نتیجہ پچھلی بار سے بھی زیادہ عبرتناک ہوگا۔اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بھی بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جارحیت کے لیے بہانے تراشنے کی ایک اور کوشش ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کئی دہائیوں سے خطے میں دہشت گردی اور تشدد کو ہوا دیتا آیا ہے اور اب دنیا بھی بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ رواں برس مئی میں بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔
قطر حملے کے بعد حماس رہنما خلیل الحیہ پہلی بار منظر عام پرآگئے
گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی
بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم