وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے حالیہ دعووں کو غیر معقول اور غیر موزوں قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے فضائیہ کے موجودہ طیاروں کے ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے نہ کوئی پاکستانی طیارہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، جبکہ پاکستان نے چھ بھارتی جنگی طیارے اور ایس فور ہنڈریڈ فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دی ہے، جس میں غیر جانبدار مبصرین نے بھارتی طیاروں، بشمول رافیل، کے نقصان کا اعتراف کیا ہے۔ عالمی رہنما، بھارتی سیاستدان اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس میں بھی اس کی تصدیق موجود ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کے دعوے تاخیر سے اور غیر مناسب وقت پر کیے گئے، جبکہ گزشتہ تین ماہ میں اس قسم کا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا۔
روس کے کوریل جزائر میں 6.0 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار
کراچی: گروپوں کے تصادم میں فائرنگ، بچی سمیت 6 افراد زخمی
لندن: پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے احتجاج میں 365 افراد گرفتار