بھارت اور چین نے پانچ سالہ تعطل کے بعد رواں ماہ براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ بکنگ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران معطل کر دی گئی تھیں اور سرحدی تنازعات کے باعث دوبارہ شروع نہیں ہو سکی تھیں۔گزشتہ سال روس کے شہر قازان اور رواں برس اگست میں چین میں بھارتی و چینی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آئی اور تکنیکی مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا۔

بھارتی حکومت کے بیان کے مطابق، براہِ راست پروازیں اکتوبر کے آخر تک بحال ہو جائیں گی جس سے عوامی روابط کو سہولت ملے گی اور دوطرفہ تعلقات کی بتدریج بحالی میں مدد ملے گی۔بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 اکتوبر سے کولکتہ اور گوانگژو کے درمیان روزانہ براہِ راست پروازیں شروع کرے گی، جس کے بعد اس سروس کو نئی دہلی تک بڑھایا جائے گا۔

ایئرلائن کے مطابق یہ پروازیں سرحد پار تجارت، اسٹریٹجک کاروباری شراکت داریوں اور سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔یاد رہے کہ اگست میں بھارت اور چین نے یہ طے کیا تھا کہ وہ براہِ راست پروازیں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی مسائل پر مذاکرات اور تجارت کو آگے بڑھائیں گے۔

عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع

سندھ ایمپلائز الائنس نے دھرنا مؤخر اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملے، مزید 63 فلسطینی شہید، 227 زخمی

اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے مزید 11 کشتیاں غزہ کی جانب روانہ

Shares: