بھارت نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق "کولڈ اسٹارٹ” کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔
یہ اعلان پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ فضائی نظام استعمال ہوئے تھے۔فوجی حکام کے مطابق اس مشق میں دفاعی صنعت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ مختلف ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون نظاموں کا عملی تجربہ کیا جائے گا۔ ایئر مارشل راکیش سنہا نے کہا کہ اس اقدام سے بھارتی فضائی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ چار روزہ جھڑپ کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں نے ڈرون ٹیکنالوجی میں تیزی دکھائی ہے، جسے ماہرین "ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ” قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں کے مطابق یہ مشق مئی میں ہونے والی ڈرون جنگ کے مناظر کو دہرانے کی کوشش ہوگی۔
بھارت کا "سدرشن چکر” کے نام سے مقامی فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کا منصوبہ
بھارت نے 2035 تک "سدرشن چکر” کے نام سے مقامی فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، جس کا موازنہ اسرائیل کے "آئرن ڈوم” سے کیا جا رہا ہے۔ اس نظام میں ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون ٹیکنالوجی کے ساتھ لڑاکا طیارے اور کاؤنٹر ہائپر سونک نظام بھی شامل ہوں گے۔ایئر مارشل اشوتوش ڈکشت نے کہا کہ پاکستان بھی اس میدان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اس لیے بھارت کو ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔
فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے، حماس کی کوئی گنجائش نہیں،امریکی صدر
امریکا: سیکریٹ سروس کا بڑا ایکشن، ایک لاکھ سے زائد سم کارڈز کا نیٹ ورک تباہ
ایشیا کپ ٹی20: سری لنکا نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دے دیا