بھارت،ڈاکٹر زیادتی کیس، ملزم پورنو گرافی کا عادی،موبائل سے فحش ویڈیوز برآمد

0
82
kolkatta

بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کا ملزم سنجے رائے پورنو گرافی کا عادی نکلا، ملزم کو جرم پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے

کلکتہ میں آٹھ اگست کو خاتون ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، 31 سالہ ڈاکٹر کی لاش کالج کے کمرے سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، 9 اگست کو کلکتہ پولیس نے سنجے رائے کو ٹرینی ڈاکٹر کے قتل کے الزام میں گرفتارکیا تھا اور 18 اگست کو عدالت نے فارنزک ماہرین کو ملزم کا نفسیاتی تجزیہ کرنے کا حکم دیا تھا

فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم سنجے رائے نے تاحال اپنے گناہ پر ملامت نہیں کی اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہر منٹ کی تفصیل دیتے ہوئے پورا واقعہ بیان کیا ،ایسا لگتا ہے جیسے اسے کوئی پچھتاوا نہیں، مقامی پولیس کو سنجے رائے کے ضبط شدہ موبائل فون سے فحش مواد ملاہے، ملزم پورنوگرافی کا عادی اور حیوانی خصلت رکھتا ہے جسے اپنے جرم پر کوئی پچھتاوا نہیں،ملزم فحش مواد دیکھنےکا عادی اور ملزم نے ڈاکٹر سے زیادتی سے قبل بھی اپنے موبائل پر فحش ویڈیو دیکھی تھی،

کولکتہ پولیس نے ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ کے 9 اگست کو ہونے والے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں ایک مشتبہ شخص "سنجے رائے” کو جائے وقوعہ سے اس کا بلوٹوتھ ہیڈسیٹ ملنے کے بعد گرفتار کیا تھا، سنجے رائےلکتہ پولیس ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کا شہری رضاکار اور پولیس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا رکن ہے،وہ ایک تربیت یافتہ باکسر ہے اور کولکتہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے قریب ہے،وہ آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال، بیلگاچیا، کولکتہ، مغربی بنگال، بھارت کے قریب پولیس چوکی پر تعینات تھا،کولکتہ پولیس کے مطابق اس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،

خاتون ڈاکٹر زیادتی کیس، ملزم سنجے کی ساس کا داماد کو پھانسی دینے کا مطالبہ
دوسری جانب ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے کی تحقیقات اور احتجاج کے دوران گرفتار ملزم سنجے رائے کی ساس درگا دیوی نے داماد کو سزائے موت دینے کی اپیل کر دی، میڈیا سے بات چیت کے دوران ملزم سنجے کی ساس کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے جرم میں مزید لوگ ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق سنجے یہ سب اکیلے نہیں کرسکتا ،سنجے اچھا آدمی نہیں ، اسے پھانسی دو یا جو کرنا ہے کرو، میں جرم کے بارے میں بات نہیں کروں گی، لیکن وہ اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا تھا۔”

بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

Leave a reply