بھارتی فضائیہ کی تاریخ طیارہ حادثات کے حوالے سے تشویشناک رہی ہے، جہاں مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں ہزاروں طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے۔
ان حادثات میں لڑاکا طیارے، ٹرینرز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر ایئرکرافٹ شامل ہیں، جس سے قیمتی جانوں اور اثاثوں کا بڑا نقصان ہوا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 برس میں IAF کے 534 طیارے حادثات کا شکار ہوئے، جن میں کم از کم 152 پائلٹس ہلاک ہوئے۔ کئی طیارے زمین سے ٹکرانے، تکنیکی خرابی یا جنگی مشقوں کے دوران تباہ ہوئے۔ان میں MiG-21 سب سے زیادہ حادثات کا شکار رہا ہے۔ پچھلے 60 سال کے دوران 400 سے زائد MiG-21 طیارے گر چکے ہیں، جن میں 200 سے زیادہ پائلٹس اور متعدد شہری بھی جان سے گئے۔ اسی خطرناک ریکارڈ کے باعث MiG-21 کو دفاعی حلقوں میں ’فلائنگ کوفن‘ یعنی اڑتا تابوت کہا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں IAF کو ہر سال 20 سے 30 تک حادثات کا سامنا ہوتا تھا، جب کہ حالیہ برسوں میں ایک یا دو کلاس-1 حادثات (جہاز مکمل تباہ) رپورٹ ہوئے ہیں۔حادثات کی وجوہات میں انسانی غلطی، طیاروں کی تکنیکی خرابی اور پرانے ماڈلز کی مرمت میں مشکلات شامل ہیں۔ یہ تمام عوامل بھارتی فضائیہ کے لیے مسلسل چیلنج ہیں، کیونکہ ہر حادثہ انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ دفاعی وسائل کا بھی بڑا نقصان ہے
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا
پنجاب ضمنی انتخابات: فوج، رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی تعینات
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک








