بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

0
107
fakharr

بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا ہے کہ بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے تا کہ وہ یہاں مقدمات کا سامنا کریں

بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے منگل کے روز بھارت سے کہا کہ وہ معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے اور انہیں یہاں مقدمے کا سامنا کرنے دیا جائے۔فخر الاسلام کا کہنا تھاکہ ہمارا بھارت سے مطالبہ ہے کہ آپ حسینہ کو قانونی طریقے سے بنگلہ دیش کی حکومت کے حوالے کر دیں۔ اس کے ٹرائل کا فیصلہ اس ملک کے عوام نے دیا ہے۔ اسے اس مقدمے کا سامنا کرنے دو،

یہ بات بی این پی کے سیکرٹری جنرل نے بی این پی کے بانی صدر ضیاء الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے دو نئے شامل ہونے والے ارکان میجر (ر) حافظ الدین احمد اور ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین کے ہمراہ صدر ضیاء الرحمن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔مرزا فخرالدین نے کہا کہ بھارت حسینہ کو پناہ دے کر جمہوریت کے تئیں اپنی وابستگی برقرار نہیں رکھتا۔انہوں نے الزام لگایا کہ حسینہ "وہاں رہ کر، بنگلہ دیش میں رونما ہونے والے انقلاب کو ناکام بنانے کے لیے مختلف سازشیں شروع کر رہی ہے۔” اس ملک کے لوگ ان کے جرائم کو معمولی نہیں سمجھتے۔حسینہ کی فاشسٹ حکمرانی نے بنگلہ دیش کی آزادی کو کمزور کیا ہے اور گزشتہ 15 سالوں سے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔حسینہ کے دور حکومت میں اس نے قوم پر 18 لاکھ کروڑ روپے کا قرضہ چڑھایا اور ملک سے تقریباً 100 بلین امریکی ڈالر نکالے گئے۔

مرزا فخرالدین کا کہنا تھا کہ انقلاب اور عوامی بغاوت کے ذریعے بننے والی اس عبوری حکومت کا بنیادی کام انتخابات کے ذریعے اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے کرنا ہے۔لیکن ہمارا خیال ہے کہ عوامی لیگ کی حکومت نے جو کچرا ڈالا ہے اسے صاف کرنے میں کچھ وقت ضرور لگے گا۔ منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں وقت لگے گا۔ایک سوال کے جواب میں بی این پی کے سیکرٹری جنرل نے موجودہ عبوری حکومت کی سرگرمیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اس نے 11 دنوں میں جو کام کیا ہے وہ بلاشبہ قابل ستائش کام ہے۔

حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

واضح رہے کہ حسینہ واجد مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو چکی ہیں، بنگلہ دیش میں حسینہ پر قتل کے 12 سے زائد مقدمے درج ہو چکے ہیں،

مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم پر سنگین الزامات: بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج

Leave a reply