سابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے بھارت کو عالمی اور علاقائی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت ایک بدمعاش ریاست ہے جو عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ ان کے مطابق بھارت پہلا جوہری بدمعاش ملک ہے جس نے دوسرے جوہری ملک پر براہِ راست میزائل حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کو "نیو نارمل” بنانے کی بھارتی کوشش پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔پیپلز پارٹی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹجک پارٹنر امریکا کو بھی بار بار جھٹلا رہا ہے۔

حنا ربانی کھر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کسی فضائی جنگ میں رافیل طیارے کھوئے ہیں۔

اسحاق ڈار اور ازبک ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

خیبرپختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: بلیک باکس برآمد

نیویارک کلب میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

بجلی چوری سے نقصانات میں معمولی کمی، نقصانات 194 ارب روپے کم

Shares: