بھارت میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی "الیکشن چور جمہوریت بنا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر راشد ولی جنجوعہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ ہریانہ میں 2 کروڑ ووٹرز میں سے 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت اب دھوکے اور دھاندلی پر مبنی نظام میں تبدیل ہو چکی ہے، اور بی جے پی نے ملک کو جعلی جمہوریت اور دھاندلی زدہ انتخابات کا تحفہ دیا ہے۔
راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی کے شواہد پیش کیے اور کہا کہ "بی جے پی کی حکومت نے انتخابی نظام پر عوام کا اعتماد مجروح کر دیا ہے۔
خوارج نے ریسکیو ایمبولینس اغوا کر لی، خاتون مریضہ سڑک پر چھوڑ دی
وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کل منظور ہونے کا امکان، اجلاس طلب
بیرسٹر گوہر کو شاہ محمود سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی








