بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی

1 مہینہ قبل
تحریر کَردَہ
mohsin naqvi

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی-

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران پاک بھارت کشیدگی، مسئلہ فلسطین اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‏مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہوجائے گا۔

بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 5 سکھ فوجی ہلاک

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

Latest from اسلام آباد