امیر خسروؒ کے عرس پر بھارت جانیوالے پاکستانی زائرین ہوٹل میں قید

0
88
delhi

مودی سرکار کی ہٹ دھرمی ، امیر خسروؒ کے عرس پر جانیوالے پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں قید کر دیا گیا ہے
حضرت امیر خسرو کے عرس پر پاکستان سے بھارت جانے والے زائرین مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، بھارتی حکومت نے پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں بند کر دیا ہے، پاکستانی زائرین کو ہوٹل سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں جا رہی ، پاکستانی زائرین کھانے پینے کی اشیاء سے بھی محروم ہو چکے ہیں،پاکستانی زائرین نے پاکستانی ہائی کمیشن سے رہائی دلوانے کی اپیل کردی

حضرت امیر خسرو کے عر س پر پاکستان سے نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے 70 پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا ،پاکستان زائرین کو نہ تو کچھ کھانے پینے کو دیا جارہا ہے نہ ہی ان کی بات سنی جارہی ہے ان کے ہوٹل سے باہر نکلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے،

پاکستانی زائرین گذشتہ روز اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارتخانے سے باقاعدہ ویزا جاری ہونے کے بعد اور تمام تر ایس اوپیز کے مطابق نئی دہلی پہنچے تھے جو اب مشکل کا شکار ہو چکے ہیں.

Leave a reply